Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

100انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 300 پر آگیا
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2023 04:55pm

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جب کہ 100انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 300 پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان ہے، 100انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 300 پر آگیا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.75 روپے میں جاری رہا، بعد میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے اضافہ ہوگیا اور ڈالر کا لین دین 282.50 روپے میں جاری رہا، اور کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2.32 روپے اضافے کے ساتھ 284.03روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا، اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 286 روپے ہے۔

ڈالر