Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر
شائع 20 مارچ 2023 10:35am

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 86 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کے صارفین کیلئے ایک بار پھر بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 ماہ کیلئے 86 پیسے مزید اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست ماہ فروری کے ایف سی کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، اور منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

nepra

WAPDA

CPPA

electrical bill