Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سے مشتبہ شخص پکڑا گیا

مشتبہ شخص موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا تھا
شائع 20 مارچ 2023 09:32am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہورمیں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرسے مشتبہ شخص دھرلیا۔

اطلاعات کےمطابق مشتبہ شخص موبائل سے فوٹیجزبنا رہا تھا جسے دیکھ کروہاں موجود کارکنوں نے اسے پکڑ لیا۔

کارکنوں نے مشکوک شخص کے کوائف اور موبائل چیک کیا جس کے بعد مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پکڑا جانے والا شخص حساس ادارے کا اہلکارہے۔

pti

imran khan

Arrested

zaman park