Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرادیا گیا

امرت پال سنگھ اور6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج
شائع 20 مارچ 2023 09:13am
تصویر: دی ہندو
تصویر: دی ہندو

خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پرسے بھارتی پرچم اتارکرخالصتان کا جھنڈالہرادیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں سکھ کارکنوں کوسینٹرل لندن میں واقع انڈین ہائی کمیشن سے بھارتی پرچم اتارکرخالصتان کا جھنڈا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرسنگھ مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔

بھارتی ہائی کمیشن پر جھنڈا لہرانے والوں کے علاوہ سڑک پربھی جعمع کارکنوں نے بھی خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی سفارتی اہلکارکی جانب سے خالصتان کارکنوں کو روکنے کی کوشش ناکام ہوئی۔

مقامی سکھ برادری کےمطابق بھارتی ہائی کمیشن پرخالصتان کاجھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اوران کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج ہے، اس کے علاوہ اس اقدام سےآسٹریلیا میں خالصتان کے حوالے سے ریفرینڈم سےاظہاریکجہتی بھی تھا۔

آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم پرووٹنگ آج ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے 2 روز قبل امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا تھاجسکے خلاف دنیابھرکی سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ برسبین میں بھی بھارتی قونصل خانے پرخالصتان کا پرچم لہرایا گیا تھا۔

london

indian high commission

Khalistan referendum