Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مجھے اپنی گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں‘، جعلی بیان پر شاہد آفریدی برہم

جو بھی یہ کر رہا ہے وہ بہت ہی گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، شاہد آفریدی
شائع 19 مارچ 2023 06:55pm

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے متعلق ان کے نام سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔“

شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق کپتان نے عمران خان کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے۔

اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری ایک تردیدی بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”کل سے سوشل میڈیا پر جو میرے نام سے ایک بیان عمران بھائی سے متعلق چل رہا ہے، بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ جو بھی یہ کر رہا ہے وہ بہت ہی گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”میں اس سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں اور نہ اس کا حصہ ہوں اور مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ اگر مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں خود سے کہہ سکتا ہوں۔“

شاہد آفریدی نے ان کا جعلی بیان پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بتائیں عمران خان سے متعلق یہ بیان انہوں نے کہاں جاری کیا ہے۔

سابق کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔ آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو۔“

imran khan

Shahid Afridi

politics

Fake Statement