Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے قافلے میں مشی خان کی دوڑیں

ایک کلپ میں مشی خان کو روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شائع 19 مارچ 2023 05:27pm

مشہور پاکستانی اداکارہ اور عمران خان کی علی الاعلان حامی مشی خان گزشتہ روز اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران پی ٹی آئی کے قافلے میں دوڑتی نظر آئیں۔

اداکارہ اپنے سیاسی رہنما کی حمایت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں، جو حامیوں اور قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بیچ عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے۔

”جانان“ اسٹار نے اپنے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو کلپس شیئر کیں، جن میں سے ایک میں قافلے میں دوڑتی اور عمران خان کی گاڑی پر پھول نچھاور کرتی نظر آئیں۔

مشی نے اسے پرجوش لمحہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ان لمحات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

دوسرے کلپ میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کیونکہ پولیس نے کارکنوں کو بھگانے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال شروع کردیا تھا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ”ان غنڈوں نے ایک پرامن اور خوش ہجوم پر گولہ باری کرکے سب کچھ برباد کردیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے عمران خان کے خلاف برے عزائم کو تباہ کرے۔ آپ سب جہنم میں سڑیں گے آمین۔“

مشی خان کے علاوہ بھی بہت سی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

imran khan

Viral Video

Mishi Khan