لڑکیوں کے دھوکوں سے مایوس نوجوانوں کا سہارا ”ہارٹ بریک انشورنس فنڈ“
اگر آپ بار بار کے دھوکوں سے پریشان ہیں، اپنے ساتھی پر ہزاروں روپے خرچ کرنے اور ڈھیروں تحائف دینے کے باوجود متعدد بار دل تڑوا بیٹھے ہیں تو اب اس نقصان کو پورا کرنے کیلئے ان ”بیچاروں“ کیلئے بھی ایک اسکیم مارکیٹ میں دستیاب کردی گئی ہے۔
یہ اسکیم ہے ”ہارٹ بریک انشورنس فنڈ“، جو ایک بھارتی نوجوان نے متعارف کرائی ہے۔
17 مارچ کو پرتیک آریان نامی ایک نوجوان نے ٹوئٹر پر ”ہارٹ بریک انشورنس فنڈ“ کے بارے میں اطلاع دی۔
پرتیک نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں ہارٹ بریک انشورنس فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، ”میری گرل فرینڈ کی جانب سے دھوکہ دئے جانے پر مجھے 25000 روپے ملے ہیں۔“
پرتیک نے بتایا کہ ”جب ہمارا رشتہ شروع ہوا تو ہم نے جوائنٹ اکاؤنٹ ریلیشن شپ میں ماہانہ 500 روپے جمع کرائے اور پالیسی بنائی کہ جس کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا وہ ساری رقم اسے مل جائے گی۔“
پرتیک کے اس خیال نے لوگوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ وہ اس طریقے کو آزمانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تاہم، کچھ نے نمایاں طور پر بڑے منافع والے کچھ متبادل پیش کئے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”اگلے رشتہ میں، میں یہ سرمایہ کاری کروں گا۔“
ایک اور صارف نے لکھا، ”اگر آپ اتنی ہی رقم میوچل فنڈ میں سالانہ 8 فیصد کی شرح کے ساتھ لگاتے تو آپ ’فوربس 30 ناڈر 30‘ میں ہوسکتے تھے۔“
ایک صارف نے لکھا، “ میں نے اپنی امی کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ لڑکی نے سوچا ہوگا کہ چل 25 ہزار دے کر جان چھڑا لیتی ہوں۔“
ورشبھ کلکرنی نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”میں سرمایہ کاری کے طریقے ڈھونڈ رہا تھا۔ یہ طریقہ سب سے زیادہ منافع بخش لگ رہا ہے، کوئی لڑکی ہے جو اس سرمایہ کاری میں میرے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہو؟“
دل جلے لیکن پیسے ملنے پر خوش پرتیک نے مزید طنزیہ لکھا کہ “ خواتین کو کیوں لگتا ہے کہ وہ ہارٹ بریک انشورنس فنڈ (HIF) سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں؟ یہ پالیسی تو صرف وفاداروں کے لیے ہے۔“
Comments are closed on this story.