Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہوگا، پرویزالہٰی

عمران خان کے آنے سے معیشت میں استحکام آئے گا، صدر پی ٹی آئی
شائع 19 مارچ 2023 05:06pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہوگا۔

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی اور سابق وزیراعلیٰ سے متعلق کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ملکی استحکام اور ترقی کیلئے انھیں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کیا اور مستقل میں بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، عمران خان کے آنے سے معیشت میں استحکام آئے گا اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم رول ادا کرتا نظر آئے گا۔

چوہدری پرویزالہٰی اور چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ طور پر ملک میں امن و امان کے حوالے سے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

pti

imran khan

Pakistan Law and order situation