Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوستی سے انکار پر سفاک ملزم نے 12 سالہ لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

بچہ مدرسے سے گھر آرہا تھا، والد کا بیان
شائع 19 مارچ 2023 04:28pm

سفاک ملزم نے دوستی سے انکار پر 12 سالہ لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں گزشتہ رات 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکے کی شناخت 12سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی، جسے چہرہ جھلس جانے پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچے کے والد فاروق قریشی نے حیدرآباد کے مارکیٹ تھانہ میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں احمد منیر نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد کا بیان ہے کہ جب یہ واردات ہوئی تو بچہ مدرسے سے گھر آپ رہا تھا، منیر نامی شخص نے دوستی نہ رکھنے پر حذیفہ پر تیزاب پھینکا، وہ شخص کافی عرصے سے میرے بچے کو تنگ کررہا تھا، حزیفہ کو دوستی کرنے کو کہتا تھا حذیفہ کے منع کرنے پر احمد منیر نے دھمکیاں دی تھیں۔

دوسری جانب مارکیٹ تھانہ پولیس نے حذیفہ کے والد محمد فاروق قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

acid attack

TEZAB