Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانسیسی ایجنسی کا پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے 5.5 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیں، وفاقی وزیر صحت
شائع 19 مارچ 2023 04:00pm

فرانسیسی ایجنسی نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے 5.5 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کے لئے پرعزم ہے، اسی بنا پر فرانسیسی ایجنسی نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے 5.5 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اے ایف ڈی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پاکستنا میں میں پولیو پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ وفد کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی پیش رفت قابل تحسین ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اے ایف ڈی پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہے، فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیں، پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا

ڈالر

Polio Campaign 2023