لاہور میں رمضان کی آمد سے قبل ہی 10 کلو آٹے کا تھیلا مزید مہنگا ہوگیا
شہریوں نے اضافے کو مسترد کردیا
رمضان سے پہلے پنجاب میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 510 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ریلف کے منتظر شہریوں کو اب 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 کی بجائے 1158 روپے میں خریدنا پڑے گا۔
پنجاب حکومت نے ایک طرف ماہ رمضان میں غریبوں خاندانوں کو مفت آٹا دینے کا اعلان کیا ہے، تو دوسری طرف 10 کلوسبسڈی آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 سے بڑھا کر1158 روپے کردی ہے۔
آٹا ڈیلروں کے مطابق پنجاب کی فلور ملوں کے لئے سرکاری گندم کی فی من قیمت میں 1600 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔
سیکریٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کے مطابق آج سے فلور ملوں کو گندم کی سپلائی 3900 روپے کے حساب سے کی جارہی ہے، اس سے قبل ملوں کو گندم 2300 روپے من مہیا کی جا رہی تھی۔
lahore
Flour Shortage
Ramzan 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.