Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کا رمضان میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

50 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو 10 کلو گرام کے 3 ، 3 تھیلے فراہم کئے جائیں گے
شائع 19 مارچ 2023 02:03pm

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے رمضان میں 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت آٹا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے محکمہ خوراک نے تمام کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 50 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو 10 کلو گرام کے تین تین تھیلے مفت فراہم کئے جائیں گے، اور اس کے لئے این ایس ای آر کی جانب سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 میٹرک ٹن مفت گندم فراہم کی جائے گی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کی تعداد کے مطابق فلور ملوں کو گندم جاری کی جائے گی، اور فلور ملز عوام کو منظور شدہ ایپ کے ذریعے 10 کلو گرام کے آٹے کا تھیلے مفت فراہم کریں گی۔

محکمہ خوراک کے خط کے مطابق مفت آٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹررڈ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

Flour Shortage

flour mills

Flour Crisis

KP GOVERNMENT