عمران خان ریاست کی رٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار چھن جانے پرپاگل ہوچکا ہے، اور ریاست کی رٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے،۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان 4 سال تک ملک پر مسلط رہا اور ملک کو دیوالیہ کرکے گیا، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیراطلاعت کا کہنا تھا کہ یہ شخص 4 سال ملک پر مسلط رہا اور سیاسی دہشتگرد بن گیا، اس نے سیاسی مخالفین کو جیلوں اور سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا، معیشت تباہ ہوگئی، عوام بے روزگار ہوئے ، لوگوں کے منہ سے روٹی چھینی گئی، اس نے کرپشن کے خلاف نعرہ لگایا جو غلط ثابت ہوا۔
عمران خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایک اور مقدمہ درج
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھن جانے پر پاگل ہوچکا ہے، وہ سیاسی دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگرد ہے، ہم کہتے تھے اسے جب عدالت بلائے گی یہ غنڈے اور اسلحہ لائے گا، یہ ایک ڈرپوک فارن ایجنٹ چوہا ہے، گزشتہ روز یہ چوہا اسلحے سے لیس عدالت گیا، عدالت کے اندر پیش نہیں ہوا کیوں کہ ٹیریان کا والد ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈرپوک ہے جو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتا، اس کے پاس عدالتوں میں دینے کیلئے جواب موجود نہیں ہے اس لئے پورے ملک کو جلا رہا ہے، اگر اس کی جان کو خطرہ تھا تو کل کیا ہوا، حکومت کے پاس ریاستی طاقت اور ہتھیار بھی موجود تھے، چاہتے تو اسے آتے ہی گرفتار کرسکتے تھے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، اور جو کچھ انہوں نے کیا اس تمام تر معاملے پر قانون نے اپنا راستہ لے لیا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی سیاسی تنظیم ہے یا جماعت ہے، پولیس عدالتی وارنٹ پر عمل کروارہی تھی، تو اس پر حملہ کردیا گیا، یاسمین راشد کہہ رہی تھیں کہ پیٹرول خریدو، عمران خان ریاست کی رٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، ملک کو تقسیم کررہا ہے، لیکن پھر بھی لاڈلے کو رعایت دی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.