Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد: 12 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا مقدمہ درج

ایک شخص نے دوستی نہ رکھنے پر تیزاب پھینکا ہے، ایف آئی آر
شائع 19 مارچ 2023 11:56am

حیدرآباد میں تیزاب گردی کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 12 سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

متاثرہ بچے کی شناخت حذیفہ کے نام سے ہوئی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تیزاب سے بچے کا چہرہ جھلس گیا۔

والد کا کہنا ہے کہ بچہ مدرسے سے گھر جارہا تھا کہ تیزاب پھینکا گیا اور منیرقریشی نامی شخص کافی عرصے سے میرے بیٹے کو تنگ کررہا تھا۔

دوسری جانب واقعے کا مقدمہ مارکیٹ تھانہ پولیس نے حذیفہ کے والد محمد فاروق قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق احمد منیر نامی شخص نے دوستی نہ رکھنے پرحذیفہ پر تیزاب پھینکا ہے، جوحذیفہ کو دوستی کرنے کو کہتا تھا اور منع کرنے پر ملزم نے دھمکیاں دیں۔

پاکستان

acid attack