Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رینجر، پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتیں کیں
شائع 19 مارچ 2023 09:02am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان اورنگی اور سائٹ ایریا کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

گرفتارملزمان نے ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتیں کیں ہیں جبکہ ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

Sindh Rangers

Karachi Police