Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

ملاکنڈ، کرک، بنوں میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد
شائع 18 مارچ 2023 09:10pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ، کرک اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تینوں اضلاع کے تھانوں کو مراسلے ارسال کرکے پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سنئیر رہنما فواد چوہدری نے اتوار کو ملک بھر میں شاہراوں کو بند کرنے اور احتجاجاً رابطہ سڑکیں بند کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

Fawad Chaudhary

kp police

politics march 18 2023