Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ مجھے الیکشن تک کسی بھی طرح جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خان

یقین ہے آج پیشی کے بعد میں عدالتی مقدمات کی اپنی پہلی سنچری مکمل کروں گا، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 18 مارچ 2023 08:46pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ مجھے الیکشن تک کسی بھی طرح جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں عوام کا شکر گزار ہوں جو میری عدالت میں پیشی کے وقت آئے، ہر کوئی جانتا ہے بدمعاشوں کی حکمرانی کا ایک ہی مقصد ہے کہ مجھے الیکشن ہونے تک کسی بھی طرح جیل میں ڈال دیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھ پر پہلے ہی چھیانوے مقدمات ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آج پیشی کے بعد میں عدالتی مقدمات کی اپنی پہلی سنچری مکمل کروں گا۔

pti

imran khan