Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز قدرتی خوبصورت ہیں منہ پر کچھ نہیں کرایا، عفت عمر کا دعویٰ

’کوئی گل نی تواڈا وی ہینڈسم اے، بڈھا ہوگیا پر ہینڈسم تے او وی سی‘
شائع 18 مارچ 2023 08:33pm

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ مریم نواز قدرتی خوبصورت ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان اور ماڈل عفت عمر نے کہا کہ ’میں شوبز سے ہوں اوربتا سکتی ہوں کہ کس نے کیا کرایا ہوا ہے، مریم نے اپنے منہ پر کچھ نہیں کرایا ہوا، میں اس کی ضمانت دے سکتی ہوں، وہ ہیں خوبصورت تو سڑو پھر، اب ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ’کوئی گل نی تواڈا وی ہینڈسم اے، بڈھا ہوگیا پر ہینڈسم تے او وی سی‘ (کوئی بات نہیں تمہارا والا بھی خوبرو ہے، بڈھا ہوگیا پر خوبرو تو وہ بھی ہے)۔

وہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ناصرف (ن) لیگ بلکہ پی ڈی ایم میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی بھی حمایت کرتی ہیں اور ان کی شدید خواہش ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر حکمرانی کریں۔

عفت کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی اجازت دینے والی قوتیں واقعی (ن) لیگ اور پی پی کو حکومت کرنے دیں تو بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا، وہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) حالات پر قابو پانے میں ماہر اور عوام تک حکومت کے ثمرات پہنچانے میں تیز ہے، جبکہ پالیسی بنانے میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔ اگر دونوں پارٹیوں کو حکومت کرنے دی جائے تو بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 26 سال سے عمران خان کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، اگر ان جیسی مارکیٹنگ کسی کی بھی کی جاتی تو وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا تھا۔

Maryam Nawaz

Iffat omar