عدالت کا منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الہٰی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
تفتیشی افسر ملزمان کو نوٹس دیکر اثاثوں کے ذرائع پوچھیں، عدالت
لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، لاہور کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی درخواست پر راسخ الہٰی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے راسخ الہی کے اثاثے منجمند کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر ملزمان کو نوٹس دیکر اثاثوں کے ذرائع پوچھیں، راسخ الہٰی کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔
FIA
lahore
money laundring case
rasikh elahi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.