Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبھی ریاست کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے، وفاقی وزیر قانون

سیاستدان جھتے لے کر حملہ آور نہیں ہوتے،اعظم نذیر تارڑ
شائع 18 مارچ 2023 07:17pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی سوچ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے اور اگر میں نہیں تو کوئی نہیں یہ سیاسی سوچ نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست میں دلائل سے بات منوائی جاتی ہے، سیاستدان جھتے لے کر حملہ آور نہیں ہوتے، سیاست ڈنڈے اور پتھر اٹھانے کا سبق نہیں دیتی۔عدالت کے باہر افسوسناک صورتحال دیکھنے کو ملی، یہ کوئی سزائے موت یا عمر قید کا کیس نہیں تھا۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے قانون کا مذاق اڑایا، عمران خان کی حاضری کے دستخط کا معمہ بنا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ کی تعمیل کے لئے زمان پارک گئی اور لاہور پولیس نے معاونت کی، زمان پارک میں درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے، میڈیا پر یہ خبر بھی چلی کہ گلگت بلتستان کی پولیس بھی وہاں اسلحہ کے ساتھ موجود تھی، اس ساری صورتحال میں لاہور پولیس نے جانی نقصان سے بچنے کے لئے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

imran khan

lahore police

politics march 18 2023