Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالتی حکم پر شبلی فراز عدالت میں پیش

عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد شبلی فراز کو پولیس کی جانب سے چھوڑ دیا گیا۔
شائع 18 مارچ 2023 05:13pm
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سبلی فراز۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سبلی فراز۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شبلی فراز کو پولیس سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کردیا گیا۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس پر جج نے پی ٹی آئی رہنما کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم پر شبلی فراز کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

شبلی فراز نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے ایس پی نے پکڑا اور گالیاں دیں۔

عدالت نے ڈی آئی جی کو بھی کمرہ عدالت میں طلب کرلیا، ایف سی کے زخمی اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد شبلی فراز کو پولیس کی جانب سے چھوڑ دیا گیا۔

pti

shibli faraz

islamabad police

politics march 18 2023