Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے زمان پارک پر حملہ کیا، چیف جسٹس نوٹس لیں، اعتزاز احسن

سیاسی قائدین کے گھروں پر ایسا ایکشن نہیں ہونا چاہیے، اعتزاز
شائع 18 مارچ 2023 04:54pm
فوٹو ــ اسکرین گریپ
فوٹو ــ اسکرین گریپ

ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پولیس زمان پارک حملہ کرنے کیلئے آئی تھی معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تو ساتھ دوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک میں پتھراؤ کیا، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا گھر ہے، یہ رہائشی علاقہ ہے یہاں میرا بیٹا ، بہو اور بچے رہتے ہیں، شیلنگ کی وجہ سے بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس نے ہمارا گیٹ توڑا ہے، پولیس نے وہاں مورچہ بنایا ہوا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس ایکشن کا چیف جسٹس کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔ زمان پارک میں پولیس کارروائی پر پولیس سربراہ کو بھی ایکشن لینا چاہئے، آئی جی پولیس معاملے کا نوٹس لیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پولیس زمان پارک پر حملہ کرنے کیلئے آئی تھی معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تو ساتھ دوں گا، عمران خان کے پاس وکلا کی اچھی ٹیم ہے وہ عدالتی جنگیں جیت رہا ہے۔

ماہرین قانون نے مزید کہا کہ سیاسی قائدین کے گھروں پر ایسا ایکشن نہیں ہونا چاہیے، ایک سیاسی جماعت کے قائد کےخلاف کارروائی ہوئی معاملے پر سیاسی برادری بھی سوچے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تو توشہ خانہ کیس میں نہیں کسی اور کیس میں کیا جائےگا۔

imran khan

lahore police

incident zaman park

politics march 18 2023