Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیمرا نے جوڈیشل کمپیلکس سے لائیو کوریج پر پابندی لگادی

صحافیوں کو بھی احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی
شائع 18 مارچ 2023 04:04pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک دن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور اجتماعات کی براہ راست کوریج پر پابندی لگادی ہے اور بالخصوص اسلام آباد جوڈیشل کمپیلکس سے آج ہفتہ کو لائیو کوریج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جوڈیشل کمپیکس میں آج توشہ خانہ کیس میں پیش ہو رہے ہیں۔

پیمرا کی جانب سے ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ دیکھا گیا ہے ٹی وی چینلز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پرتشدد حملوں کی لائیو فوٹیج نشر کر رہے ہیں۔ لاہور میں سیاسی کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ایک حالیہ محاذ آرائی کے دوران ایسا کیا گیا۔ ایسے مناظر کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے سبب جس سے عوام اور پولیس میں انتشار اور خوف پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح کا مواد نشر کرنا عدالتی حکم اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اس بنا پر پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 24 اے کے تحت ہر قسم کی ریلیوں، عوامی اجتماعات، کسی بھی جماعت تنظیم یا افراد کی جانب سے نکالے گئے جلوس کی کوریج پر آج 18 مارچ کو پابندی عائد کی جاتی ہے جس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس شامل ہے۔

خلاف ورزی کرنے والے چینل کا لائسنس شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا۔

عدالت کی جانب سے یہ احکامات ایسے موقع پر جاری کیے گئے جب ہفتہ کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر رپورٹرزکو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت کی جانب سے صرف 13 افراد کو عدالتی احاطے میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

imran khan

PEMRA

tosha khana case

politics march 18 2023