Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک آپریشن: پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشن اور چیف سیکرٹری فریق
شائع 18 مارچ 2023 03:09pm
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست فواد چوہدری نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشن اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے عدالت کے احکامات کی حکم عدولی کی جارہی ہے، عمران خان کے گھر کے دروازے غیر قانونی طور پر توڑ دیے گئے، عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آپس میں باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا، جس طریقے سے آپریشن شروع کیا یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Fawad Chaudhary

zaman park

azhar siddique

politics march 18 2023