Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک آپریشن کے بعد آئی جی کیا کہیں گے؟ فواد چوہدری نے بتادیا

' ٹینک اور توپیں عمران خان ساتھ لے گئے تھے'
شائع 18 مارچ 2023 02:41pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائشگاہ پر کیے جانے والے پولیس آپریشن کے بعد کیا ہوگا، فواد چوہدری نے بتا دیا۔

زمان پارک میں ہونے والے اس آپریشن میں پولیس کی جانب سے 16 سرکاری رائفلیں ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

زمان پارک آپریشن مکمل، عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد

آپریشن کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے فکاہیہ اندازمین طنزکرڈالا۔

اس طرح کی کارروائیوں میں پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس کی جاتی ہے ، اسی تناطرمیں فواد چوہدری نے ’آئی جی پنجاب کی ممکنہ پریس کانفرنس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، “ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے اینٹی ائرکرافٹ اور کوکین، چرس اور پٹرول بم برآمد ۔۔ ٹینک اور توپیں عمران خان ساتھ لے گئے تھے۔’

imran khan

Fawad Chaudhary

tosha khana case

zaman park

politics march 18 2023