Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھل مگسی: باراتیوں کی ویگن پرفائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 12زخمی

جاں بحق ہونیوالے افراد بی این پی کے ورکر تھے، بی این پی رہنما
شائع 18 مارچ 2023 02:36pm

جھل مگسی میں باراتیوں کے ویگن پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد سے باراتی ویگن پر جھل مگسی گنداواہ کے علاقے کھاری آرہے تھے کہ راستے میں سوہیجہ لیویز چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ویگن پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں لاش اور زخمیوں کو جھل مگسی لیویز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کردیا ہے۔

بی این پی کے رہنما نے فون کرکے آج نیوز کو بتایا کہ کہ جاں بحق ہونے والے افراد بی این پی کے ورکر تھے جنہیں مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

firing

بلوچستان