Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی پیشی: اسد عمر نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسد قیصر چیف جسٹس پاکستان کو خط پیش کریں گے
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 02:52pm

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔

اسد عمر نے خط میں چیف جسٹس سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہونے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کی بھی استدعا کی گئی۔

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو ذاتی طور پر اسد عمر کا خط پہنچانے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو ذاتی طور پر اسدعمر کا خط پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیف جسٹس آف پاکستان کی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔

اسد قیصر جسٹس عمرعطاء بندیال کو اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا خط پیش کریں گے۔

خط میں چیف جسٹس سے انتقامی کارووائیوں کے خلاف ازخود نوٹس کی استدعا ہے۔

pti

CJP

اسلام آباد

imran khan

justice umer ata bandiyal

Asad Umer

tosha khana case

politics march 18 2023