Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت سے قبل گرفتار نہ کرنے کی درخواست دائرکردی

عمران خان ییشی کیلئے اسلام آباد ٓپہنچ گئے
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 03:17pm

توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس پہنچنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

عمران خان نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کرتے ہوئےکہا ہے کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست کے متن کے مطابق عدالت نے عمران خان کی گرفتاری روک کرٹرائل کورٹ میں پیش ہونےکا کہا، عمران خان عدالتی احکامات پرعمل درآمد کے لیے پہنچ رہے ہیں لیکن ان کی لاہور میں رہائش گاہ پر پولیس نے حملہ کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس جانے والےراستے بند کررکھے ہیں۔ وہ ایسے مقدمات میں گرفتاری چاہتی ہے جن کاعمران خان کوعلم ہی نہیں۔ عمران خان کی کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں آج سابق وزیراعظم عمران خان پرفرد جرم کی کارروائی سے متعلق سماعت جوڈیشل کمپلیکس کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک میں ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیشی کے لیے لاہورمیں اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فردِ جرم عائد کرنے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے تاہم اسلام آبادہائیکورٹ نے گزشتہ روزوارنٹ معطل کرتے ہوئے انہیں عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 31 جنوری کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم مسلسل عدم حاضری پرسیشن عدالت نے 28 فروری کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے7 مارچ کو وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

عمران خان کے 13 مارچ کو پیش نہ ہونے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوگئے اور سیشن عدالت نے انہیں 18 مارچ کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

imran khan

tosha khana case

politics march 18 2023