Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف فٹبالر رونالڈو کی بیٹیاں عربی بولنا سیکھ گئیں، ویڈیو وائرل

معروف فٹبالر کی شریک حیات نے ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کردی
شائع 18 مارچ 2023 02:20pm

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں کی عربی بولنے کی ویڈیو سوشل میں پر وائرل ہوگئی۔

حال میں ہی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصرمیں شامل ہوئے جس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہی وہ سعودی عرب میں آباد ہوگئے تھے۔

رونالڈو کو سعودی عرب منتقل ہوئے صرف کچھ ہی ماہ گذرے ہیں لیکن ان بیٹیوں نےعربی بھی بولنا شروع کردی ہے۔

معروف فٹبالر کی شریک حیات جارجینا روڈریگوز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں بیٹیوں کو الانا اور ایوا کو عربی بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کلپ 22 سیکنڈ کی ہے جس میں دونوں بیٹیاں خوشگوار انداز میں عربی بولنے کی مشق کررہی ہیں اور الانا عربی میں ہفتے کے دنوں کا نام تلفظ کے ساتھ ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں جن میں سے 2 جارجینا اور 3 ان کی پہلی بیوی سے ہیں۔

Saudi Arabia

Cristiano Ronaldo