Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس : عمران خان کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر روک دیا گیا

معاملے پر اسد عمر کی ٹویٹ
شائع 18 مارچ 2023 01:36pm

توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے لاہورسے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے کو ٹول پلازہ پر روک لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ، ’ اسلام آباد ٹول پلازہ پر عمران خان کے قافلے کو سڑک پرآگے بڑھنے سے رکاوٹوں کے ذریعے روکا جا رہا ہے۔ ’

اسدعمرکا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ عمران خان عدالتی پیشی کے لئے نہ پہنچ سکیں۔

دوسری جانب فی الحال صورتحال مکمل طور سے واضح نہیں ہے کہ قافلے کو کیوں روکا گیا اور آیا یہ پی ٹی آئی قیادت کا اپنا فیصلہ ہے یا انتظامیہ کی جانب سے ایسا کیا گیا۔

pti

اسلام آباد

imran khan

tosha khana case

politics march 18 2023