Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پیغام دیا وہ سب سے بڑے بدمعاش ہیں، شرجیل میمن

عمران خان نے کارکنوں کو زمان پارک جمع کیا ہوا ہے، صوبائی وزیر
شائع 18 مارچ 2023 02:06pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا وہ سب سے بڑے بدمعاش ہیں ایسے حالات پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کہا وہ پیش نہیں ہوئے تو پولیس کو حکم دیا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کریں،عدالتی احکامات پر پولیس گرفتاری کیلئے گئی تو پولیس پر ڈنڈے، پتھراور پیٹرول بم برسائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو زمان پارک جمع کیا، آپ چاہتے ملک کا قانون اور آئین غلام بن کررہے، عمران خان نے پیغام دیا وہ سب سے بڑے بدمعاش ہیں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنےوالےکوضمانت مل گئی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کوشدید زخمی کیا گیا ایسے حالات پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے عمران خان عالمی سازش کا تحفہ ہیں۔

PPP

Sharjeel Inam Memon