Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت سستی سبزی کے اسٹالز لگالئے

شہریوں کا کہنا ہے عام دکانوں اور ٹھیلوں کی نسبت تازہ اور سستی سبزی دستیاب ہے
شائع 18 مارچ 2023 12:57pm

کراچی کی خواتین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت سستی سبزی کے اسٹالز لگالئے، سبزی منڈی سے تازہ سبزی لاکر کم قیمت پر فروخت کرنے لگیں۔

شہریوں کا کہنا ہے عام دکانوں اور ٹھیلوں کی نسبت تازہ اور سستی سبزی دستیاب ہے جہاں خواتین بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں۔

خواتین کے اسٹال پر پیاز 90 روپے اور ٹماٹر 20 روپے کلو ہے جبکہ ہر سبزی کے دام تقریبا سبزی منڈی کے برابر ہی ہیں۔

karachi

Inflation

Vegetable Stalls