’تبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے‘
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، آپ سات سمندر پار خیرات کیلئے جارہے ہیں، تبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کا دورہ چین بہت اہم ہے، جانا وزیرخارجہ کو چاہیئے تھا، بلی تھیلے سے باہر آگئی۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کا پردہ چاک ہونے جارہا ہے، دیوالیہ ریاست کو اور کیا کہتے ہیں سیاست داؤ پر لگادی ہے، عوام قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
شیخ رشید کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں مل رہی، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کریں گے، 50 فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، اسحاق ڈار کی حساس تقریر کو قوم کے سامنے رکھا جائے بھوکے مرجائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ان کے ریلیف دینے کا نام عوام کو تکلیف دینا ہے، آپ سات سمندر پار خیرات کے لئے جارہے ہیں اور تبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔
Comments are closed on this story.