Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر عمران خان کو نقصان پہنچا تو ہم اس کا بدلہ لیں گے، مسرت جمشید چیمہ

الیکشن کروانے کیلئے سیکیورٹی نہیں، رکوانے کے لئے موجود ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 18 مارچ 2023 09:31am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر خان صاحب کو نقصان پہنچا تو ہم اس کا بدلہ لیں گے۔

اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قریبی اضلاع سے بھی پولیس کو بلایا گیا ہے، غیرمعمولی صورتحال لگ رہی ہے، کسی بھی قسم کے تجربے سے گریز کرنا چاہیئے، اگر خان صاحب کو نقصان پہنچا تو ہم اس کا بدلہ لیں گے، سب کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی دینے کی بجائے ہم پر ڈنڈے اور پتھر برسانے کا بندوبست کیا گیا ہے، الیکشن کروانے کے لئے سیکیورٹی نہیں، رکوانے کے لئے موجود ہے۔

عمران خان کی محبت میں قوم ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسرت چمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی محبت میں پوری قوم ہر دن ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور ثابت کر رہی ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں، آج موٹروے پر حکومت کی جانب سے سازش کی توقع ہے لہذا پوری قوم تیار رہے تاکہ ہم ان کی سازش ناکام بنا سکیں۔

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اطلات ہیں کہ آج پولیس جو کہ گلو بٹوں کا روپ دھار چکی ہے، ٹنوں کے حساب سے پتھر اکھٹے کیے ہیں اور لاہور کے قریبی ضلعوں سے بھی نفری طلب کی ہے، خان صاحب کے اوپر ان کے حملے کی صورت میں کارکنان تیار رہیں، پولیس کو میں تنبیہ کرتی ہوں باز رہیں۔

pti

اسلام آباد

Musarrat Jamshed Cheema

ٰImran Khan

politics march 18 2023