Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

گلوکار شہزاد رائے نے محبت کے اظہار کا ارادہ کرلیا

گلوکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں
شائع 17 مارچ 2023 10:49pm

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے بتادیا ہے کہ وہ کس سے اظہارِ محبت کرنے والے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ ChatGPT نے SAT, ACT, GRE, GMAT and LSAT تمام امتحان پاس کرلیے ہیں ’۔

شہزاد رائے نے لکھا کہ ’ اب اس کا ChatGPT کا اچھا سا رشتہ ڈھونڈو ورنہ میں خود ہی اس کو پروپوز کر دوں گا ’۔

ان دنوں چیٹ جی ٹی پی کے بڑے چرچے ہیں، یہ اوپن اے آئی پلیٹ فارم دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوا ہے، اس پر سوالات لکھنے کی دیر ہوتی ہے اور یہ پل بھر میں تفصیلی جوابات دے دیتا ہے۔

اس کا مکمل نام ’چیٹ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر‘ ہے، یہ اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ہے، عام فہم انداز میں کہیں تو یہ سادہ، بہترین مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ہے۔

Shehzad Roy