Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز اپنی سیاست اور پارٹی میں انتشار پر غور کریں، فواد چوہدری

مریم کو سیاست کی سمجھ ہی نہیں، فواد چوہدری
شائع 17 مارچ 2023 08:53pm

رہنما پی ٹی آئی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سیاست کی سمجھ ہی نہیں، اپنی سیاست اور پارٹی میں انتشار پرغور کریں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر کے بیان پر آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا کہا، انہیں کو کچھ پتہ نہیں ہے، انہیں سیاست کی سمجھ ہی نہیں، اپنے مخالف پارٹی کو ایسے ختم نہیں کیاجا سکتا، سیاسی جماعتوں کو صرف ووٹ کے ذریعے ہرایا جاتا ہے۔

عمران خان کے گارڈ فادر کا پتہ چل گیا، ریاست گرفتار نہیں کرنا چاہتی، مریم نواز

فواد چوہدری نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو 14سیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھی تھیں، اور پھر اگلے الیکشن میں وہ وزیراعظم بن گئی تھیں، سیاست میں تحمل رکھنا ہوتا ہے، مریم اپنی سیاست اور پارٹی میں انتشار پرغور کریں، وہ اپنی پارٹی کے سارے فیصلےخود نہیں کرسکتیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کل سڑک کے راستے اسلام آباد جائیں گے، اور دوپہر 12 بجےتک اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گے، ان پر 94 کیسز بنائے جا چکے ہیں، عمران خان نے کہا کہ وہ سنچری کرلیں گے، اور ہوسکتا ہے کہ اسلام آباد سے واپسی پر ان پر 5، 6 کیسز مزید ہو جائیں۔

pti

Fawad Chaudhary

ٰImran Khan