Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

سکےکےایک طرف چاندستارہ،دوسری طرف سینیٹ مونوگرام ہے
شائع 17 مارچ 2023 08:43pm
فوٹو — اسٹیٹ بینک
فوٹو — اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے، قومی بینک نے وفاقی حکومت کی اجازت سے سکہ جاری کیا ہے۔

جاری ہونے والے سکے کے ایک طرف چاند ستارہ، دوسری طرف سینیٹ مونوگرام ہے، اور سکے پر پاکستان سینیٹ گولڈن جوبلی بھی نقش ہے۔

SBP

Governor State Bank Pakistan