Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثناء خان کے گھر جلد خوشخبری متوقع

زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، ثنا خان
شائع 17 مارچ 2023 08:19pm

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں جلد ایک ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ثناء خان نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے ان کے لئے ایک بہت خوبصورت احساس ہے اور وہ جذباتی طور پر بھی اس احساس سے بے جُڑی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں ان کے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اسے اپنی باہوں میں لینے کیلئے بےقرار ہیں۔

یاد رہے کہ فروری کے اوائل میں ثنا خان نے عمرے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ایک خصوصی اعلان کا اشارہ کیا تھا۔

ثناء خان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’الحمدللہ بہت مبارک۔ یہ عمرہ کسی وجہ سے بہت خاص ہے جسے ان شاء اللہ میں جلد ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گی اللہ آسانی کرے۔‘

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے 2020 میں مفتی انس سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کا خیرباد کہہ دیا تھا ۔

Sana khan