Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’ڈیجیٹل مردم شماری میں 100 برس یا زائد عمر کے افراد کا شمار ممکن نہیں‘

لاڑکانہ کے106 برس کے دادن خان کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا
شائع 17 مارچ 2023 08:19pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے تاہم مردم شماری کے فارم میں غلطی کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک میں ساتویں مردم و خانہ شماری کا عمل بیس فروری سے شروع ہوا اور 30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے فارم میں یہ غلطی سامنے آئی ہے کہ ایپ میں دوہند سے سے زیادہ کی عمر درج کرنے کا آپشن نہیں۔ جس کی وجہ سے 99 سال سے زائد عمر کے افراد کی انٹری نہیں ہوسکتی۔

مردم شماری کا عملہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 106 برس کے دادن خان کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرسکا کیونکہ ایپ میں دو ہند سے سے زیادہ کی عمر درج کرنے کا خانہ ہی نہیں ہے۔

آج نیوز نے دادن خان کے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق دادن خان 1917 میں پیدا ہوئے۔

Digital Census

Census 2023

Reservations census 2023