Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوروں اور چوکیداروں میں صلح نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

ضمانت منسوخ ہوئی تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا، شیخ رشید
شائع 17 مارچ 2023 07:52pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوروں اور چوکیداروں میں صلح نہیں ہوسکتی، ضمانت منسوخ ہوئی تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو سمجھتے ہیں اس لیے 6 ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں کرا رہے، جب کہ اس وجہ سے آئی ایم ایف (IMF) اسٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہی، اور ہم بجلی پیٹرول گیس کے نرخ بڑھا رہے ہیں۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ 90 دن میں الیکشن آئین کا سب کو حکم ہے، لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے، چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے کل اپیل دائرکی ہوئی ہے، اگر میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا، مجھ پر کیس بلو رانی (بلاول بھٹو) کی ٹویٹ ہے، وہ تو میں جیل سے بھی کروں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دباؤ سے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئند ہے، قوم جان دے سکتی ہے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed