خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی
پاکستان میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا ہے، پولیو کا نیا کیس خیبرپختونخوا میں سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق پولیو میں مبتلا بچے کا تعلق بنوں سے ہے، متاثرہ لڑکے کی عمر تین سال ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے پولیو کی روک تھام کے لیے مہم بھی جاری۔
خیبرپختون خوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق سے قبل شمالی وزیرستان سے پولیو کے17، لکی مروت سے دو اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
Bill Gates
Polio Virus
Polio Campaign 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.