Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

شہزادی رائے کے گھرکے باہر ملاقات کیلئے آنےوالی دوست کو لوٹ لیا گیا

ایکٹوسٹ نے گزشتہ روز ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج کروایا تھا
شائع 17 مارچ 2023 04:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

گزشتہ روزاپنے اپارٹمنٹ کے باہرمشتبہ افراد کی موجودگی کے بعد ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج کروانے والی ٹرانس جیندر ایکٹوسٹ شہزادی رائے کے گھرملاقات کیلئے آنے والی دوست کو لوٹ لیا گیا۔

شہزادی رائے نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پراپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ، ’آج میری ایک ٹرانس دوست مجھ سے ملنے کے لیے میرے گھرآرہی تھی کہ میرے اپارٹمنٹ کے باہر اس کا موبائل فون (آئی فون )اور بیگ میں موجود رقم چھین لی گئی۔

شہزادی رائے نے اس صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ، ’اب جولوگ میرے گھرآرہے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں ہیں؟۔ ’

گزشتہ روزشہزادی نے ایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں نامعلوم شخص ان کے گھرکے باہرموجود ہے ، اور چیلے کی جانب سے کھڑکی کی گرل سے ویڈیو بنائے جانے پربھاگ جاتا ہے۔

ایکٹوسٹ نے گزشتہ روزآج ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کی واقعے کی تصدیق کے بعد کہا تھا کہ آج (16مارچ) ان کی سالگرہ بھی ہے اوردوست ان کے گھرموجود ہیں، کچھ دیربعد وہ تھانے جا کر مقدمہ درج کروائیں گی کیونکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بعد ازاں گلستان جوہرمیں شہزادی رائے کو ہراساں کرنےکا مقدمہ تھانہ شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا جس میں جان سے مارنے ، ہراساں کرنے اور گھرمیں زبردستی گھسنے کی دفعات شامل ہیں۔

صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہزادی رائے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

FIR

Transgender

Shahzadi Rai