Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابراعظم کی ’بال پِکر‘ کو سراہنے والی ویڈیو وائرل، ماضی کی یادیں بھی تازہ

یک بارپھرسرخیوں میں آنے کی وجہ تھوڑی مختلف ہے
شائع 17 مارچ 2023 03:32pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم ایک بارپھرسرخیوں میں ہیں لیکن اس بار وجہ تھوڑی مختلف اوربابراعظم کےماضی سے جڑی ہے۔

بابراعظم اپنی عمدہ بیٹنگ یا بطورکپتان اپنے فیصلوں کی بدولت توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں، ان کا حالیہ اقدام مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹرمیں پشاورزلمی اور سلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں بال پِکر(باؤنڈری کے پاس گیند پکڑنے والا ) نے باؤنڈری لائن پر ایلکس ہیلزکا شاندارکیچ لیا اور گیند بابرکی جانب اچھال دی۔ اس مہارت پر بابر بھی نوجوان کوداد دیے بغیرنہ رہ سکے اور حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجائیں۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئرکی جانے والی ویڈیو کے خوبصورت کیپشن میں لکھا گیا، ’آج گیندپِکر،کل کپتان۔ خواب یہیں بنائےجاتے ہیں‘۔

پہلے ایلیمنیٹرمیں پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنزسے شکست دی جس کے بعد یونائیٹڈ ایونٹ سے باہرہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے پرانی ویڈیو شیئرکی جس میں بابراعظم کو بطور بال پِکر دیکھا جاسکتا ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا کہ شاید 16 سال پہلے کسی نے بابراعظم کے لیے تالیاں بجائی تھیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ پی ایس ایل کا بہترین لمحہ تھا۔

بابر اعظم کے کرکٹ سفر کا آغاز 2007 میں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے دوران بطور بال پِکر کی حیثیت سے ہوا تھا۔

babar azam

PSL 8

PSL8

Ball Picker