Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چونیا‌ں میں بندر نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا

بچے کو ابتدائی طبی امداد دے کرلاہور ریفر کردیا
شائع 17 مارچ 2023 02:51pm

چونیا‌ں کے نواحی گاؤں بہڑوال میں بندر نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔

بچہ اپنے گھر باہر کھیل رہا تھا کہ بندر نے اچانک حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جس کے بعد زخمی بچے کو فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

جہاں بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ابتدائی طبی امداد دے کرلاہور ریفر کردیا گیا، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بندرعلاقہ کے بااثر افراد نے پال رکھا تھا اور اب محنت کش کو صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

punjab

Monkey