Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتعال انگیز تقاریر: اے ٹی سی نے پولیس کو ارسلان تاج کی گرفتاری کی اجازت دیدی

ملزم کے خلاف لانڈھی تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے
شائع 17 مارچ 2023 03:04pm

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے لانڈھی پولیس کو ارسلان تاج کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت میں رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کے خلاف اشتعال انگیزتقاریرکے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

لانڈھی پولیس نے ارسلان تاج کی گرفتاری کے لئے اجازت طلب کی جس کے بعد اے ٹی سی عدالت نے لانڈھی پولیس کو ملزم ارسلان تاج کی گرفتاری کی اجازت دیدی۔

پولیس کے مطابق ملزم ارسلان تاج کے خلاف لانڈھی تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا ہے تفتیش کے لئے ملزم کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ ارسلان تاج ڈی سی کیماڑی کے دفتر پرحملے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

pti

Arsalan Taj Arrested