Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو زہر دے کرخود بھی زہر کھالیا

دوران علاج ایک بچی چل بسی، دیگر افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2023 04:06pm
تصویر: ٹوئٹر/ فائل
تصویر: ٹوئٹر/ فائل

کراچی کے علاقے سُرجانی میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے کو خود بھی زہرکھالیا لیکن ایک بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق اظہرنامی شخص نے بیٹیوں اور بیوی کو زہردے کرخود بھی زہرکھا کرخودکشی کی کوشش کی ہے۔

ریسکیونے بتایا کہ تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ زہرخوانی سے ایک بیٹی جاں بحق اور ایک بیٹی، بیوی اور باپ کی حالت غیر ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 2 سالہ امِ ایمن کی لاش اسپتال میں موجود ہے جبکہ والد اظہر، اہلیہ فاطمہ اور بچی ام ہانیہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

رشتے داروں کےمطابق اظہر کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔

پاکستان

karachi