Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے تھانہ سنگجانی مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کردیا

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
شائع 17 مارچ 2023 11:11am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے وکلاء نے تھانہ سنگجانی مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے تھانہ سنگجانی میں کارِسرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: عدالت سے پہلے تو ٹی وی پر آپ کے دلائل چل جاتے ہیں، جج کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

اسدعمر، علی نوازاعوان، عامر مغل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وکیل سردار مصروف پیش ہوئے۔

وکیل نے مقدمے میں لگی دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کردیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیر اعظم، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

pti

ATC

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

judge raja jawad abbas