Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، واٹربورڈ کا غیرقانونی واٹرہائیڈرنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

متعدد غیر قانونی میٹھے پانی کے ہائیڈرنٹ مسمار کردیئے
شائع 17 مارچ 2023 08:55am
تصویر/ تھرڈ پول
تصویر/ تھرڈ پول

کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

شہر میں میٹھے پانی کے متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردئیے گئے، جبکہ ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف متعلقہ تھانوں میں واٹر بورڈ کی مدعیت میں مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

اینٹی تھیفٹ سیل نے ہیوی مشینری کے ہمراہ کارروائی سہراب گوٹھ، ملیر سٹی اور الفلاح تھانوں کی حدود میں کی گئی جہاں متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔

KWSB

water tanker