Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت ”لندن پلان“ کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری چاہتی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات
شائع 17 مارچ 2023 08:27am
فوٹو۔۔۔۔۔ پنجاب حکومت
فوٹو۔۔۔۔۔ پنجاب حکومت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے، وہ ”لندن پلان“ کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نااہلی چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلی پنجاب اور مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔

سیاسی صورتحال، قانونی اور عدالتی معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پولیس کے زمان پارک میں کیے گئے ظالمانہ آپریشن کی مذمت کی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، وہ انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے۔ حکومت ”لندن پلان“ کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نااہلی چاہتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استمعال کے لئے جارہے ہیں، عوام سے کہتا ہوں حالات جیسے بھی ہوں انتخابات میں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہے، اپنے کارکنوں پر فخر ہے وہ ظلم کی ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں، الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ زمان پارک آپریشن مریم کی خواہش پر کیا جارہا ہے، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الیکشن نہیں روک سکتے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے امید ہے حکمرانوں کے ہتھکنڈوں کو نوٹس لے گی، ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے ہر ظلم کا عوام بدلہ لیں گے۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

zaman park

ٰImran Khan