وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی عیادت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، وزیرِ اعظم نے پی ڈی ایم سربراہ کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں مولانااسعد محمود اور مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے۔
PDM
Shehbaz Sharif
Molana Fazal ur Rehman
مقبول ترین
Comments are closed on this story.